QR CodeQR Code

سندھ میں پیپلز پارٹی کی مخالفت میں کئی اتحاد سامنے آئے، وزیراعلیٰ سندھ

21 Jul 2021 18:56

سیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ کشمیر انتخابات میں عوام پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں گے، کشمیر کے عوام دیکھیں گے کشمیر کے ساتھ سچا کون ہے، کشمیری بلاول پر اعتماد کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کو کامیاب کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی مخالفت میں کئی اتحاد آئے، کئی گئے مگر یہاں کے لوگ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں، جنہیں عمران خان پہلے برا بھلا کہتے تھے آج ان سے اتحاد کرتے ہیں۔ سیہون شریف میں اپنے آبائی گاؤں واہڑ میں نماز عیدالاضحیٰ کی ادائیگی کے بعد اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ عید کے موقع پر غریبوں کو یاد رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وباء سے احتیاط کے لئے ہمیں ایس او پیز پر عمل کرنا چاہیئے، کورونا سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کو اپنا فیصلہ کرنے کا حق ہے، سندھ کے لوگ اپنا فیصلہ پیپلز پارٹی کے حق میں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر انتخابات میں عوام پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں گے، کشمیر کے عوام دیکھیں گے کشمیر کے ساتھ سچا کون ہے، کشمیری بلاول پر اعتماد کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کو کامیاب کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 944498

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944498/سندھ-میں-پیپلز-پارٹی-کی-مخالفت-کئی-اتحاد-سامنے-ا-ئے-وزیراعلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org