QR CodeQR Code

مود حکومت کے ناقص فیصلوں کیوجہ سے 50 لاکھ افراد ہلاک ہوگئے، راہل گاندھی

21 Jul 2021 22:25

کانگریس کمیٹی کے سابق صدر نے ٹوئٹ کیا کہ سچائی، مودی حکومت کے غلط اور ناقص فیصلوں کے سبب وبا کی دوسری لہر میں ہمارے 50 لاکھ بھائی، بہنیں اور والدین کو اپنی جانیں گنوانی پڑیں۔


اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا الزام حکومت پر عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اس وبا کی دوسری لہر میں 50 لاکھ سے زیادہ افراد کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ سچائی، مودی حکومت کے غلط اور ناقص فیصلوں کے سبب وبا کی دوسری لہر میں ہمارے 50 لاکھ بھائی، بہنیں اور والدین کو اپنی جانیں گنوانی پڑیں۔ اس سے قبل کانگریس پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے آکسیجن کی کمی کے سبب لوگوں کی موت نہ ہونے کی مودی  حکومت کو غلط قرار دیا اور کہا کہ لوگوں کی موت کی اصل وجہ حکومت کی غلط پالیسی تھی۔


خبر کا کوڈ: 944505

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944505/مود-حکومت-کے-ناقص-فیصلوں-کیوجہ-سے-50-لاکھ-افراد-ہلاک-ہوگئے-راہل-گاندھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org