QR CodeQR Code

کورونا وبا، مثبت کیسز کی شرح 6.26 فیصد ہوگئی، فعال مریض 51 ہزار سے متجاوز

21 Jul 2021 23:13

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں 40 افراد کورونا کا شکار ہوکر زندگی کی بازی ہار گئے، اس طرح اس وبا سے جاں بحق افراد کی مصدقہ تعداد 22 ہزار 888 ہوگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ایک بار پھر بڑھ کر 6.26 فیصد ہوگئی ہے جب کہ فعال مریضوں کی تعداد 51 ہزار 529 تک جاپہنچی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کی تشخیص کے لیے 41 ہزار 186 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2 ہزار 579 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اس طرح ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.26 فیصد رہی۔ ملک میں اب تک 9 لاکھ 96 ہزار 451 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوچکی ہے جن میں سے 9 لاکھ 22 ہزار 34 نے اس وبا کو شکست دے دی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں 40 افراد کورونا کا شکار ہوکر زندگی کی بازی ہار گئے، اس طرح اس وبا سے جاں بحق افراد کی مصدقہ تعداد 22 ہزار 888 ہوگئی ہے، اس وقت ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 51 ہزار 529 ہوگئی ہے جن میں سے 2 ہزار 590 کی حالت تشویشناک ہے۔


خبر کا کوڈ: 944515

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944515/کورونا-وبا-مثبت-کیسز-کی-شرح-6-26-فیصد-ہوگئی-فعال-مریض-51-ہزار-سے-متجاوز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org