0
Wednesday 21 Jul 2021 23:43

چین کی دعوت پر وزیر خارجہ کل بیجنگ روانہ ہوں گے

چین کی دعوت پر وزیر خارجہ کل بیجنگ روانہ ہوں گے
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چین کی دعوت پر کل بیجنگ کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ اعلیٰ حکام سے داسو واقعے اور سی پیک کے معاملات پر بات چیت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کل چین کے دو روزہ دورے کے لیے روانہ ہوں گے۔ انہیں دورے کی دعوت چینی ہم منصب  وانگ ژی نے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ اپنے دورے میں دو طرفہ امور اور خطے کی صورتحال پر بات کریں گے، ملاقاتوں میں داسو واقعے کی تحقیقات پر پیش رفت، سی پیک پراجیکٹس کے کام کی رفتار کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 944520
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش