QR CodeQR Code

ممکن ہے طالبان افغانستان پر قبضہ کر لیں، جنرل مارک ملی

22 Jul 2021 10:24

ایک پریس بریفنگ میں امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ افغانستان کی فضائی نگرانی جاری رہے گی، جس کا مقصد یہی ہے کہ افغانستان سے شدت پسندی اور تشدد نہ پھیلے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر دفاع جنرل لائڈ آسٹن اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی نے ایک بریفنگ میں کہا ہے کہ ممکن ہے طالبان افغانستان پر قبضہ کر لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ مذاکرات سے سیاسی حل نکل آئے، انہوں نے بتایا کہ افغانستان کی فضائی نگرانی جاری رہے گی، جس کا مقصد یہی ہے کہ افغانستان سے شدت پسندی اور تشدد نہ پھیلے۔ جنرل لائڈ آسٹن اور جنرل مارک ملی نے مزید کہا کہ امریکا کے پاس فضائی حملے کرنے کی صلاحیت موجود رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ کابل سے باہر افغانستان میں موجود تمام امریکی اڈوں کو افغان محکمہ دفاع کے حوالے کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 944565

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944565/ممکن-ہے-طالبان-افغانستان-پر-قبضہ-کر-لیں-جنرل-مارک-ملی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org