QR CodeQR Code

افغان طالبان کا ملک کے 85 فیصد حصے پر کنٹرول کا دعویٰ

22 Jul 2021 12:25

طالبان ترجمان کا کہنا ہے کہ جلد ہی پورے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ افغان طالبان نے ملک کے 85 فیصد حصے پر کنٹرول کا دعویٰ کر دیا۔ طالبان ترجمان کا کہنا ہے کہ جلد ہی پورے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا جائے گا۔ دوسری جانب افغانستان میں عید کے دوسرے روز حالات نسبتاً پُرامن رہے، غزنی اور قندھار سمیت کئی بڑے شہروں میں طالبان اور افغان سکیورٹی فورسز کی بندوقیں تقریباً خاموش رہیں۔


خبر کا کوڈ: 944587

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944587/افغان-طالبان-کا-ملک-کے-85-فیصد-حصے-پر-کنٹرول-دعوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org