0
Thursday 22 Jul 2021 17:47

بھارت کی تمام تر خواہشات کے باوجود پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائیگا، حماد اظہر

بھارت کی تمام تر خواہشات کے باوجود پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائیگا، حماد اظہر
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ بھارت کی تمام تر خواہشات کے باوجود پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔ وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا تھا پاکستان کی سرحدی جغرافیائی اور خارجہ پالیسی بہتر انداز میں چل رہے ہیں، بھارت کی تمام تر خواہشات کے باوجود پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا، پاکستان اور چین کے درمیان غلط فہمیاں ڈالنے والے ناکام ہوں گے، پاک چین دوستی مزید مضبوط اور مستحکم ہوگی۔ حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بدترین معاشی حالات سے دوچار کرنے والے خود ملک سے باہر ہیں، پاکستان کو تباہی کے دھانے پر پہنچانے والوں کی چیخیں عوام سن رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ملک بہت اچھی سمت جا رہا ہے، تین سالوں میں ملک کی معیشت بہتر کی ہے، اب معیشت کا پہیہ چل پڑا ہے تمام شعبوں میں بہتری آئے گی، توانائی کے بحران پر کافی حد تک قابو پالیا ہے، پاکستان ترقی کی سمت پر چل پڑا ہے حالات مزید بہتر ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 944613
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش