QR CodeQR Code

فواد چوہدری نے افغان نائب صدر کو مردار خور لکڑ بھگا قرار دیدیا

22 Jul 2021 17:50

وزیر اطلاعات نے ٹوئٹ میں لکھا کہ تم لوگوں کو افغانستان یا اس خطے سے بہت معمولی سی دلچسپی ہے، کیوں کہ تم تو صرف کچرا چننے والے مردار خور ہو جو وقت آتے ہی محفوظ ٹھکانوں کی طرف فرار ہو جاؤ گے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے افغان نائب صدر امراللہ صالح کو مردار خور لکڑ بھگا قرار دے دیا۔ افغانستان بہادر قوم کا ملک ہے، نہ کہ تمہارے جیسے لکڑ بھگوں کا۔ تم لوگوں کو افغانستان یا اس خطے سے بہت معمولی سی دلچسپی ہے، کیوں کہ تم تو صرف کچرا چننے والے مردار خور ہو جو وقت آتے ہی محفوظ ٹھکانوں کی طرف فرار ہو جاؤ گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز افغان نائب صدر امراللہ صالح نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک تصویر پوسٹ کی تھی اور لکھا تھا کہ ہماری تاریخ میں ایسی کوئی تصویر نہیں ملتی یہ پاکستان کی تاریخ میں ہے۔


خبر کا کوڈ: 944614

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944614/فواد-چوہدری-نے-افغان-نائب-صدر-کو-مردار-خور-لکڑ-بھگا-قرار-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org