QR CodeQR Code

بھارت میں 41 ہزار سے زائد نئے کورونا وائرس کیسز، اموات میں پھر کمی

22 Jul 2021 21:00

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 41383 نئے کیس سامنے آنے کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 12 لاکھ 57 ہزار 720 ہوگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 41 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے اور 507 افراد کی موت ہوگئی۔ کورونا سے ہونے والی اموات کی یومیہ تعداد گذشتہ روز کے مقابلے میں آج بہت کم رہی۔ بدھ کے روز وبا سے ہونے والی اموات کی یومیہ تعداد 3998 درج کی گئی تھی۔ اس دوران بدھ کے روز 22 لاکھ 77 ہزار 679 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک 41 کروڑ 78 لاکھ 51 ہزار 151 افراد کوٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 41383 نئے کیس سامنے آنے کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 12 لاکھ 57 ہزار 720 ہوگئی ہے۔

اس دوران 38 ہزار 652 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد تین کروڑ چار لاکھ 29 ہزار 339 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز 2224 بڑھ کر چار لاکھ نو ہزار 394 ہوگئے ہیں۔ اسی دوران 507 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد چار لاکھ 18 ہزار 987 ہوگئی ہے۔ بھارت میں ایکٹو کیسز کی شرح بڑھ کر 1.31 فیصد، شفایابی کی شرح کم ہوکر 97.35 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد ہے۔


خبر کا کوڈ: 944616

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944616/بھارت-میں-41-ہزار-سے-زائد-نئے-کورونا-وائرس-کیسز-اموات-پھر-کمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org