QR CodeQR Code

دالبندین، ایف سی بلوچستان کیجانب سے قربانی کی تقریب کا انعقاد

22 Jul 2021 21:30

قربانی کی تقریب میں ایف سی بلوچستان کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی، جنہوں نے عوام الناس سے ملاقات بھی کی اور انہیں عید کی مبارکباد پیش کی۔


اسلام ٹائمز۔ عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر ایف سی بلوچستان نے متعدد مخیر حضرات کے تعاون سے بلوچستان کے علاقے دالبندین میں 36 جانوروں کی قربانی کی۔ تفصیلات کے مطابق قربانی کی تقریب کا باقاعدہ انعقاد کیا گیا، جس میں آئی جی ایف سی بلوچستان ساؤتھ میجر جنرل ایمن بلال صفدر اور ایف سی کمانڈنٹ بلیدہ نے شرکت کی۔ مزید بتایا جا رہا ہے کہ ایف سی کے اعلیٰ افسران نے عوام الناس سے بھی ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔


خبر کا کوڈ: 944620

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944620/دالبندین-ایف-سی-بلوچستان-کیجانب-سے-قربانی-کی-تقریب-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org