0
Thursday 22 Jul 2021 21:49

کوئٹہ، ضلعی انتظامیہ کیجانب سے عید کے دن صفائی مہم جاری

کوئٹہ، ضلعی انتظامیہ کیجانب سے عید کے دن صفائی مہم جاری
اسلام ٹائمز۔ عید الاضحیٰ کے دوسرے روز بھی کوئٹہ میں قربانیوں کا سلسلہ جاری رہا، جس کی وجہ سے شہر میں جگہ جگہ آلائشوں کے ڈھیر لگ گئے۔ دوسری جانب شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کا عملہ بھی مصروف نظر آیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عید قربان کے موقع پر صفائی مہم جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے، جو عید کے تین دن جاری رہے گی۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عرفان نواز میمن نے گذشتہ روز عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوام اپنی قربانی کے الائشیں ٹھکانے لگانے کیلئے پلاسٹک بیگ کا استعمال کریں اور جن جگہوں پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے انتظامات کئے ہیں، اپنا کچرہ وہیں رکھے۔ آج اسی مہم کو جاری رکھتے ہوئے ڈی سی کوئٹہ نے بھی بھی عید کا دوسرا دن عملے کے ساتھ گزارا۔
خبر کا کوڈ : 944622
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش