QR CodeQR Code

دہلی میں کورونا کے فعال معاملوں کی تعداد 585 رہ گئی

22 Jul 2021 22:44

دہلی میں مذکورہ مدت میں ایک مریض کی موت سے اموات کا اعداد و شمار بڑھ کر 25040 ہوگیا۔ دہلی مرنے والوں کے معاملے میں چوتھے نمبر پر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی دارالحکومت دہلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جمعرات کی شام تک کورونا انفیکشن کے 49 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1435720 ہوگئی اور ایک مریض کی موت کے ساتھ مرنے والوں کا اعداد و شمار 25040 تک پہنچ گیا۔ دہلی میں فعال معاملوں کی تعداد اب 585 رہ گئی ہے۔ محکمہ صحت کی طرف سے آج جاری بلیٹن کے مطابق دہلی میں انفیکشن کی شرح معمولی بڑھ کر 0.08 ہوگئی ہے، جو بدھ سے معمولی کم اور اموات کی شرح 1.74 فیصد پر برقرار ہے جبکہ فعال معاملات کی تعداد کم ہوکر 585 رہ گئی ہے۔

دہلی میں مذکورہ مدت میں ایک مریض کی موت سے اموات کا اعداد و شمار بڑھ کر 25040 ہوگیا۔ دہلی مرنے والوں کے معاملے میں چوتھے نمبر پر ہے۔ اس دوران دہلی میں مزید 29 مریضوں نے کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی وبا کو شکست دی ہے اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1410095 ہوگئی ہے۔ دہلی میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 58502 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس میں 45892 آر ٹی پی سی نمونے اور 12610 ریپڈ اینٹی جن نمونے شامل ہیں۔ دارالحکومت میں اب تک ویکسین کے کل 9503203 ڈوز لگ چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 944624

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944624/دہلی-میں-کورونا-کے-فعال-معاملوں-کی-تعداد-585-رہ-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org