0
Thursday 22 Jul 2021 23:47

شام پر اسرائیل کا ہوائی حملہ

شام پر اسرائیل کا ہوائی حملہ
اسلام ٹائمز۔ شامی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ ملکی ہوائی دفاع نے غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے داغے گئے متعدد میزائلوں کا کامیابی کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے انہیں ہوا میں ہی تباہ کر دیا ہے۔ شامی خبررساں ایجنسی سانا کے مطابق غاصب صیہونی ایئر فورس کی جانب سے صوبہ حمص کو مسلسل دوسری رات بھی ہوائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے جس میں مغربی حصے میں واقع "القصير" نامی علاقے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔ دوسری جانب سعودی چینل العربیہ کا کہنا ہے کہ صیہونی لڑاکا طیاروں کی جانب سے حمص میں واقع الشعيرات ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ شامی فوجی ذرائع کے مطابق غاصب صیہونی رژیم نے مقامی وقت کے مطابق رات 1 بجکر 13 منت پر لبنانی دارالحکومت بیروت کے شمال مشرق سے شام پر حملہ کر کے صوبہ حمص کے علاقے القصير میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔
خبر کا کوڈ : 944638
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش