QR CodeQR Code

آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی مرکز سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی، بلاول

22 Jul 2021 23:51

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کے دوران چیئرمین پی پی نے کہا کہ سندھ کی عوامی حکومت اپنے عوام دوست ایجنڈا پر کام جاری رکھے، غیر جمہوری عناصر ہمیشہ پیپلز پارٹی کے عوام دوست پروگرامز کو روکنے کی کوشش کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں فتح عوام کی ہوگی، پیپلز پارٹی مرکز سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے یہ بات وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں مراد علی شاہ نے سیاسی صورتحال اور پارٹی معاملات پر چیئرمین پیپلزپارٹی کو بریفنگ دی۔ مزید یہ کہ وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے بھی بلاول بھٹو کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر بلاول بھٹو نے مراد علی شاہ کو ہدایت کی کہ سندھ کی عوامی حکومت اپنے عوام دوست ایجنڈا پر کام جاری رکھے۔ انہوں نے کہا کہ غیر جمہوری عناصر ہمیشہ پیپلز پارٹی کے عوام دوست پروگرامز کو روکنے کی کوشش کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 944641

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944641/آئندہ-عام-انتخابات-میں-پیپلز-پارٹی-مرکز-سمیت-چاروں-صوبوں-حکومت-بنائے-گی-بلاول

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org