0
Thursday 22 Jul 2021 23:56

سندھ میں کورونا کے مزید 1022 کیسز رپورٹ

سندھ میں کورونا کے مزید 1022 کیسز رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث سندھ میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 1022 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں کورونا کے 1002 مریضوں کی حالت تشویشناک جب کہ 68 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ میں وباء سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 5 ہزار 785 ہوگئی ہے جب کہ وباء سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 63 ہزار 165 تک پہنچ چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کورونا کے 601 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد میں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 43 ہزار 713 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 944642
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش