QR CodeQR Code

شامی فوج نے اسرائیلی میزائل حملہ ناکام بنا دیا

23 Jul 2021 00:31

شام کی سرکاری میڈیا تنظیم اورتاس کے مطابق، اسرائیل نے یہ میزائل حمص کے علاقے القصیر کی سمت فائر کیا تھا، جسے شام کے فضائی دفاعی نظام نے دورانِ پرواز تباہ کردیا۔


اسلام ٹائمز۔ شامی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ آج علی الصبح اسرائیل کی جانب سے شام کے شہر حمص کی طرف داغا گیا میزائل فضا میں تباہ کرکے یہ حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ شام کی سرکاری میڈیا تنظیم اورتاس کے مطابق، اسرائیل نے یہ میزائل حمص کے علاقے القصیر کی سمت فائر کیا تھا، جسے شام کے فضائی دفاعی نظام نے دورانِ پرواز تباہ کردیا۔ خبر میں بتایا گیا کہ میزائل کے ٹکڑے آبادی پر گرنے سے شہری املاک کو معمولی نقصان ضرور پہنچا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ لبنانی سرحد کے ساتھ واقع شامی شہر حمص پر پچھلے ایک سال کے دوران اسرائیلی فوج کے حملے بہت بڑھ گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 944648

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944648/شامی-فوج-نے-اسرائیلی-میزائل-حملہ-ناکام-بنا-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org