QR CodeQR Code

جہاز کراچی پورٹ ٹرسٹ کی حدود میں داخل نہیں ہوا، علی زیدی

23 Jul 2021 11:06

یاد رہے کہ تین روز قبل کراچی کے ساحل پر کنٹینرز سے لدا بحری جہاز سی ویو کے قریب پھنس گیا تھا۔ وفاقی وزیر کے مطابق جہاز پانامہ میں رجسٹرڈ ہے اور وہاں کی انتظامیہ سے رابطہ قائم کر لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ علی زیدی نے کہا ہے کہ کراچی کے ساحل پر دھنسنے والا جہاز کراچی پورٹ ٹرسٹ کی حدود میں داخل نہیں ہوا۔ علی زیدی کا کہنا ہے کہ جہاز عملے کی تبدیلی کے لیے پاکستانی سمندری حدود میں آیا، بحری جہاز کا انجن خراب تھا، خراب موسم کی وجہ سےکم پانی کی طرف مڑا۔ ان کا کہنا ہے کہ کراچی بندرگاہ پر رابطے سے قبل ہی جہاز ساحل تک پہنچ چکا تھا، بحری جہاز نکالنے کے لیے آنے والے اخراجات اور نقصان کا ازالہ جہاز کا مالک کرے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سمندری جہاز پانی میں آدھے میٹر کی سطح پر موجود ہے، سمندری جہاز کو نکالنے کے لیے کم از کم 5 میٹر کی سطح چاہیے ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج حکام کے ساتھ معاملات طے کرنے پر غور ہو گا، جہاز پانامہ میں رجسٹرڈ ہے اور وہاں کی انتظامیہ سے رابطہ قائم کر لیا ہے۔یاد رہے کہ تین روز قبل کراچی کے ساحل پر کنٹینرز سے لدا بحری جہاز سی ویو کے قریب پھنس گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 944685

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944685/جہاز-کراچی-پورٹ-ٹرسٹ-کی-حدود-میں-داخل-نہیں-ہوا-علی-زیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org