0
Friday 23 Jul 2021 21:38

پیگاسس جاسوسی اسکینڈل کو لیکر پارلیمنٹ کی کارروائی ملتوی

پیگاسس جاسوسی اسکینڈل کو لیکر پارلیمنٹ کی کارروائی ملتوی
اسلام ٹائمز۔ بھارتی پارلیمنٹ میں جمعہ کو صحافیوں اور سینئر لیڈروں کی جاسوسی معاملہ کے حوالہ سے اپوزیشن کے زبردست ہنگامہ کے سبب ایوان کو تین بار ملتوی کرنے کے بعد دن بھر کے لئے ملتوی کردیا گیا دوپہر کے کھانے کے وقفے کے بعد جب پریذائڈنگ آفیسر بھونیشور کالیتا نے ایوان کی کارروائی چلانے کی کوشش کی تو ایوان میں حزب اختلاف کے لیڈر ملیکارجن کھڑگے (کانگریس) کھڑے ہوگئے اور کہا کہ سینئر صحافیوں اور سیاستدانوں کی جاسوسی کی جارہی ہے۔ بھونیشور کالیتا نے انہیں روکا اور کہا کہ اس معاملے پر وزیر موصوف کا بیان پہلے ہی ہوچکا ہے اور اس پر بات نہیں کی جاسکتی ہے۔ اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے بھی اس پر اعتراض کیا اور کہا کہ معاملہ طے کر لیا گیا ہے۔ اس کے بعد اپوزیشن کے ارکان نے نعرہ لگانے اور شور مچانے شروع کردیئے اوراپنی اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے۔ کالیتا نے ممبروں سے اپیل کی کہ وہ پرسکون ہوجائیں اور ایوان کو چلنے دیں۔ اس اپیل کو غیر موثر دیکھتے ہوئے انہوں نے سہ پہر 2 بجکر 32 منٹ ایوان کی کارروائی پیر تک کے لئے معطل کرنے کا اعلان کیا۔ اس معاملے پر ایوان زیریں پہلے ہی پیر تک کے لئے ملتوی کردی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 944734
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش