QR CodeQR Code

بھارت، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 35 ہزار سے زائد نئے کیسز

23 Jul 2021 21:45

مرکزی وزارت صحت کیجانب سے جمعہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 35342 نئے کیسز سامنے آنے کیساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھکر تین کروڑ 12 لاکھ 93 ہزار 062 ہوگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 35 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس وباء کی وجہ سے 500 سے کم افراد کی موت ہوئی ہے۔ کورونا کی وجہ سے ہونے والی اموات کی یومیہ تعداد جمعرات کو 507 درج کی گئی جبکہ آج یہ تعداد 483 رہی  بدھ ے روز وباء سے ہونے والی اموات کی یومیہ تعداد 3998 درج کی گئی تھی۔ دریں اثنا جمعرات کو 54 لاکھ 76 ہزار 423 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ بھارت میں اب تک 42 کروڑ 34 لاکھ 17 ہزار 030 افراد کو کوروناکے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 35342 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 12 لاکھ 93 ہزار 062 ہوگئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 944737

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944737/بھارت-گذشتہ-24-گھنٹوں-کے-دوران-کورونا-وائرس-35-ہزار-سے-زائد-نئے-کیسز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org