QR CodeQR Code

مودی سرکار نے کشمیری عوام سے عید کی خوشیاں چھین لی ہیں، سید سعید الحسن شاہ

23 Jul 2021 19:42

نارووال میں عوامی وفود سےگفتگو کرتے ہوئے وزیر اوقاف نے کہا کہ ہمیں عید قربان پر جھوٹ، منافقت اور غیبت کو ہمیشہ کیلئے قربان کرنے کا عہد کرنا ہوگا۔ اسلام ہمیں اپنی ذات کی نفی، ذاتی انا اور مفادات کی قربانی دیکر ایثار، بھائی چارے اور اتحاد کے جذبے سے سرشار ہوکر ملک کی ترقی کیلئے کام کرنے کا پیغام دیتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے اپنے آبائی علاقہ نارووال میں  مخلتف وفود سے ملاقات میں عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عید الاضحیٰ خوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے۔ ہمارا اخلاقی، قومی اور دینی فریضہ ہے کہ ہم عید پر محروم طبقے کے ساتھ خوشیاں بانٹیں کیونکہ خلق خدا کی خدمت، بے سہارا اور یتیموں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہی عید کا اصل پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر ماسک پہنیں اور ہاتھوں کو بار بار دھوئیں۔ ہم قیام امن کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کوسلام پیش کرتے ہیں۔

دوسری جانب مظلوم کشمیری بھارتی ظلم و ستم میں یہ عید الاضحیٰ منا رہے ہیں۔ مودی سرکار نے کشمیری عوام سے عید کی خوشیاں چھین لی ہیں۔ پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ ہمیں عید قربان پر جھوٹ، منافقت اور غیبت کو ہمیشہ کیلئے قربان کرنے کا عہد کرنا ہوگا۔ اپنی ذات کی نفی، ذاتی انا اور مفادات کی قربانی دیکر ایثار، بھائی چارے اور اتحاد کے جذبے سے سرشار ہوکر ملک کی ترقی کیلئے کام کرنے کا پیغام دیتا ہے۔ وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے بچوں میں عیدی بھی تقسیم کی۔


خبر کا کوڈ: 944742

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944742/مودی-سرکار-نے-کشمیری-عوام-سے-عید-کی-خوشیاں-چھین-لی-ہیں-سید-سعید-الحسن-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org