0
Friday 23 Jul 2021 20:34

کوئٹہ، لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے چار نئے فیڈرز کا افتتاح

کوئٹہ، لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے چار نئے فیڈرز کا افتتاح
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کوئٹہ شہر میں بجلی کی کم وولٹیج اور لوڈ شیڈنگ کے ازالے کے لئے آج 4 نئے فیڈرز کا افتتاح کیا۔ تفصیلات کے مطابق نئے فیڈرز میں شیخ ماندہ گریڈ ادیان فیڈر، زرغون گریڈ، صاحبزادہ فیڈر/ نواں کلی بائی پاس فیڈر اور سریاب گریڈ پشتون درہ فیڈر شامل ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کی مشکلات سے آگاہ ہے، کوئٹہ میں بڑھتی ہوئی آبادی کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف علاقوں میں نئے فیڈرز کا افتتاح کیا گیا ہے، تاکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پایا جا سکے۔ انکا کہنا تھا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرسکیں۔
خبر کا کوڈ : 944753
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش