QR CodeQR Code

سندھ کی ترقی سے ناخوش قوتیں عوام کوگمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے، ناصر شاہ

23 Jul 2021 20:58

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ نے کہا کہ حکومتِ سندھ کی جانب سے صوبے کے تمام انڈسٹریل علاقوں میں روڈز نیٹ ورک بنایا جا رہا ہے اور کئی منصوبوں پر مزید کام کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کی ترقی سے ناخوش قوتیں سندھ کی عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے، حکومتِ سندھ کی جانب سے صوبے کے تمام انڈسٹریل علاقوں میں روڈز نیٹ ورک بنایا جا رہا ہے اور کئی منصوبوں پر مزید کام کر رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ کی نامور تاجر و سماجی شخصیت ملک رضوان الحق کی جانب سے اپنی رہائش گاہ پر عشائیے کے موقع پر تاجر برادری سے خطاب کے دوران کیا۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سکھر میں امن و امان کو بہتر بنایا جا رہا ہے ، بڑھتی ہوئی بدامنی کو کنٹرول کرنے کیلئے سیکیورٹی کیلئے سیف سٹی کیمروں کا نظام بنا رہے ہیں، سکھر شہر اور سندھ کے تمام شہروں میں ڈویلپمنٹ کیلئے منصوبوں پر عمل درآمد ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر ہیلتھ ڈپارٹمنٹ میں ترقی آئی ہے، شہر میں این آئی سی وی ڈی اسپتال اور ایس آئی یو ٹی اسپتال قائم ہیں۔


خبر کا کوڈ: 944755

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944755/سندھ-کی-ترقی-سے-ناخوش-قوتیں-عوام-کوگمراہ-کرنے-کوشش-کر-رہی-ہے-ناصر-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org