QR CodeQR Code

عالمی تنظیموں کی ناک تلے لبنان و شام کی سرحدی خلاف ورزی کیجا رہی ہے جبکہ وہ چپ سادھے ہیں، حزب اللہ

23 Jul 2021 22:23

لبنانی مزاحمتی تحریک نے غاصب صیہونی رژیم کیجانب سے دمشق کی ہوائی حدود میں سے شامی صوبہ حمص پر کئے جانیوالے ہوائی حملے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ اسرائیل کیجانب سے ایک ایسے وقت میں لبنان و شام کی ہوائی حدود کی خلاف ورزی کیجا رہی ہے کہ جب عالمی تنظیموں نے اپنے ہونٹ سی رکھے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے غاصب صیہونی رژیم کے لڑاکا طیاروں کی جانب سے گذشتہ روز لبنان کی ہوائی حدود میں داخل ہو کر شامی سرزمین کو اپنے ہوائی حملوں کا نشانہ بنائے جانے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے غاصب صیہونی رژیم کیساتھ ساتھ عالمی تنظیموں کو بھی اس جرم میں برابر کا شریک قرار دیا ہے۔ عرب چینل المنار کے مطابق حزب اللہ کی "جبل لبنان" اور شمالی علاقوں کی کمانڈ کی جانب سے لبنانی ہوائی حدود کی خلاف ورزی پر جاری ہونے والے تازہ بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ غاصب صیہونی رژیم کے جنگی طیاروں نے ایک مرتبہ پھر لبنانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہماری حدود سے شام پر حملہ کیا ہے جبکہ اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی تنظیموں، اور ملکوں کے حق حاکمیت و خودمختاری کے بلند و بانگ دعوے کرنے والے تمام فریقوں نے پراسرار خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ بدھ کی رات کو وقوع پذیر ہونے والا یہ واقعہ، صیہونی دشمن کی جانب سے لبنانی و شامی حدود کی کھلی خلاف ورزی کا ایک منہ بولتا ثبوت ہے جبکہ اس دوران حزب اللہ کے 2 اکثریتی علاقوں لحفد اور المجدل کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا تاہم اللہ تعالی کے فضل و کرم سے وہاں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


خبر کا کوڈ: 944760

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944760/عالمی-تنظیموں-کی-ناک-تلے-لبنان-شام-سرحدی-خلاف-ورزی-کیجا-رہی-ہے-جبکہ-وہ-چپ-سادھے-ہیں-حزب-اللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org