0
Friday 23 Jul 2021 23:12

سندھ میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری

سندھ میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری
اسلام ٹائمز۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں تھرپارکر، میرپورخاص اور سکھر میں بارش کا امکان ہے۔ لاڑکانہ، دادو اور بدین میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے کہا کہ 23 تا 25 جولائی موسلادھار بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ سندھ اور مشرقی بلوچستان میں سیلابی صورت حال کی وارننگ جاری کردی گئی۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ہدایت کی ہے کہ تمام اضلاع کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز عملے اور مشینری کو الرٹ رکھیں۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ جان اور املاک محفوظ بنانے کے لئے ضروری اقدامات مکمل کئے جائیں۔

دوسری جانب محکمہ صحت سندھ نے اسپتالوں میں ایمرجنسی کے لئے انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ 23 سے 26 جولائی تک مختلف اضلاع میں بارشوں کا آغاز ہوگا۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق اسپتالوں میں ایمرجنسی صورت حال کے لئے انتظامات مکمل کئے جائیں، تمام طبی مراکز میں ایمرجنسی 24 گھنٹے فعال رکھی جائے، طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی جائیں، طبی عملے میں اضافہ اور ادویات کی دستیابی یقینی بنائی جائے، مریضوں کی منتقلی کے لئے ایمبولینس یقینی بنائی جائیں۔
خبر کا کوڈ : 944778
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش