QR CodeQR Code

کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سمز بند کرانے کا فیصلہ

23 Jul 2021 23:22

ایک نجی ٹی وی کے مطابق سندھ حکومت نے این سی او سی اور پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کی موبائل فون سم بلاک کرنے کی سفارش کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے انسداد کورونا کے لیے ویکسی نیشن نہ کرانے والے افراد کی موبائل سمز بند کرانے کی سفارش کردی۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق سندھ حکومت نے این سی او سی اور پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کی موبائل فون سم بلاک کرنے کی سفارش کی جائے گی۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے موبائل سم بلاک کرانے کے اس فیصلے کی تصدیق کی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے این سی او سی کو سندھ حکومت کا فیصلہ کمیونی کیٹ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ ایک ہفتے کے دوران ویکسین نہ لگوائیں اُن کی موبائل سم بلاک کردی جائے، ساتھ ہی اگلے مہینے سے ان سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روکنے کا فیصلہ کیا جائے گا جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی۔


خبر کا کوڈ: 944781

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944781/کورونا-ویکسین-نہ-لگوانے-والوں-کی-موبائل-سمز-بند-کرانے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org