QR CodeQR Code

تاریخ میں پہلی بار ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 25.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئے

23 Jul 2021 23:23

اعداد و شمار کے مطابق 16 جولائی کو ختم ہونیوالے ہفتہ میں اسٹیٹ بینک کے پاس 18 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر موجود تھے جبکہ ملک کے دیگر بینکوں کے پاس سات ارب سات کروڑ 73 لاکھ ڈالر زرمبادلہ ذخائر تھے۔


اسلام ٹائمز۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار زر مبادلہ کے ذخائر 25.1 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ 16 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتہ میں اسٹیٹ بینک کے پاس 18 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر موجود تھے جبکہ ملک کے دیگر بینکوں کے پاس سات ارب سات کروڑ 73 لاکھ ڈالر زرمبادلہ ذخائر تھے۔ ان اعداد و شمار کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی بار زر مبادلہ کے ذخائر کی سطح 25 ارب 10 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 944782

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944782/تاریخ-میں-پہلی-بار-ملکی-زر-مبادلہ-کے-ذخائر-25-1-ارب-ڈالر-تک-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org