0
Friday 23 Jul 2021 23:26

افغان سفیر کی بیٹی کا اغوا، پاکستان نے بھارت کا غیر ضروری تبصرہ مسترد کردیا

افغان سفیر کی بیٹی کا اغوا، پاکستان نے بھارت کا غیر ضروری تبصرہ مسترد کردیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا پر بھارت کا غیر ضروری تبصرہ مسترد کردیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے اپنے بیان میں بھارتی وزارت خارجہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا اس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں، بھارت کو اس سے کوئی سروکار نہیں ہونا چاہیے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی پاکستان کے خلاف غلیظ مہم کے بارے میں سب جانتے ہیں، یورپین یونین اور خودمختار بین الاقوامی اداروں کو اس کا اچھی طرح سے علم ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ افغان سفیر کی صاحبزادی کے معاملہ پر بھی بھارتی پروپیگنڈا مشینری کام کر رہی تھی، اس پروپیگنڈا کا مقصد جھوٹا بیانیہ تیار کرنا تھا، بھارت نے ریاستی دہشت گردی، غیرقانونی قبضے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کو بےعزت کرنے کے اعلیٰ معیار قائم کر رکھے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ اس واقعہ پر سفیر کی صاحبزادی کی جعلی تصاویر چلائی گئیں، پاکستان نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ منفی پروپیگنڈا سے باز رہے، بھارت افغانستان میں سپائلر کا کردار ادا کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 944783
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش