QR CodeQR Code

مستحقین میں گوشت کی تقسیم

المجلس ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کے زیراہتمام جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع قربانی کا اہتمام

23 Jul 2021 23:36

اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے المجلس ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل جنوبی پنجاب کے انچارج کا کہنا تھا کہ قربانی کا مقصد معاشرے میں موجود ایسے افراد تک پہنچنا ہے، جو دست سوال دراز نہیں کرتے، جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں درجن سے زائد جانوروں کی قربانی کی گئی۔ 


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے رفاہی ادارے المجلس ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کے زیراہتمام جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں قربانی کا اہتمام کیا گیا، قربانی کے گوشت کو شہداء، اسیران امامیہ، غرباء اور مستحقین میں تقسیم کیا گیا، تفصیل کے مطابق جنوبی پنجاب میں ملتان، ڈیرہ غازیخان، علی پور، رحیم یار خان میں مقامی امام بارگاہوں میں قربانی کا اہتمام کیا گیا۔ ''اسلام ٹائمز'' سے گفتگو کرتے ہوئے المجلس ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل جنوبی پنجاب کے انچارج کا کہنا تھا کہ قربانی کا مقصد معاشرے میں موجود ایسے افراد تک پہنچنا ہے، جو دست سوال دراز نہیں کرتے، جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں درجن سے زائد جانوروں کی قربانی کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 944787

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944787/المجلس-ڈیزاسٹر-منیجمنٹ-سیل-کے-زیراہتمام-جنوبی-پنجاب-مختلف-اضلاع-قربانی-کا-اہتمام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org