0
Saturday 24 Jul 2021 00:05

پاراچنار، رزمین عید ملن گٹ ٹو گیدرنگ کا اہتمام

پاراچنار، رزمین عید ملن گٹ ٹو گیدرنگ کا اہتمام
اسلام ٹائمز۔ سابقہ روایت کی طرح اس سال بھی پاراچنار میں رزمین عید ملن گٹ ٹو گیدرنگ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پہلی انٹری کے سینئیرز سے لے کر موجودہ زیر تعلیم رزمین نے شرکت کی۔ دورانِ گفتگو دو اہم امور پہ بحث کی گئی۔ کیڈٹ کالج رزمک میں ضلع کرم کا سالانہ کوٹہ کم ہونا اور اپنے جوان رزمین قمر عباس کے علاج معالجہ میں تعاون۔ اس ضمن میں قمر عباس کے علاج کے لیے مخیر افراد سے امداد کیلئے تعاون کی اپیل کی گئی اور رزمین فیملی کی طرف سے اسکی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی گئی۔ جبکہ ضلع کرم کا کیڈٹ کالج رزمک میں کوٹہ کم ہونے کو جلد از جلد متعلقہ فورم پہ اٹھایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 944792
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش