0
Saturday 24 Jul 2021 00:41

افغانستان میں ہماری موجودگی صرف سفارتکاروں کی حفاظت کیلئے ہوگی، امریکا

افغانستان میں ہماری موجودگی صرف سفارتکاروں کی حفاظت کیلئے ہوگی، امریکا
اسلام ٹائمز۔ ترجمان پینٹاگون جان کربی کا کہنا ہے کہ افغانستان سے انخلا کے بعد ہمارا مشن پورا ہوجائے گا، افغانستان میں ہماری موجودگی صرف سفارت کاروں کی حفاظت کے لیے ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان نے اپنے تازہ بیان میں بتایا کہ افغان فورسز کی فضائی کارروائی کے ذریعے مدد کر رہے ہیں، محفوظ سرحد اور مستحکم افغانستان کے لیے پاکستان سے بات چیت جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں پاکستان امریکا کے مشترکہ مفادات ہیں، محفوظ اور مستحکم افغانستان سے پاکستان کے مفادات وابستہ ہیں، پاکستانی عوام موجودہ خطرات سے آگاہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 944796
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش