0
Saturday 24 Jul 2021 01:03

ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 53 ہزار سے تجاوز کرگئی

ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 53 ہزار سے تجاوز کرگئی
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1425 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 25 ہزار 215 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 1425 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 1,000,034 ہوگئی ہے، جن میں سے 923,472 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 11 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 939 ہوگئی ہے۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 5.65 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 944800
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش