QR CodeQR Code

کراچی کے ضلع وسطیٰ میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

24 Jul 2021 05:32

نوٹیفیکیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے، لاک ڈاؤن 2 ہفتوں کیلئے نافذ العمل رہے گا، جس کا اطلاق آج بروز جمعہ 23 جولائی سے 6 اگست تک ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر کراچی کے ضلع وسطی کے متعدد علاقوں کی یونین کونسلز میں مائیکرو لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق کراچی کے ضلع وسطی کے متعدد علاقوں میں کورونا کے 176 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس کے بعد گلبرگ، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد اور لیاقت آباد کے مخصوص ہاٹ اسپاٹ والے علاقوں میں مائیکرو لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔ اس دوران مائیکرو لاک ڈاؤن والے علاقوں میں ہر قسم کے اجتماعات اور تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی، ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے، لاک ڈاؤن 2 ہفتوں کیلئے نافذ العمل رہے گا، جس کا اطلاق آج بروز جمعہ 23 جولائی سے 6 اگست تک ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے نوٹیفیکيشن جاری کرديا گیا ہے۔ مائیکرو لاک ڈاؤن کے دوران تمام تجارتی مراکز اور دفاتر بند رہیں گے، صرف ضروری اشیاء کی دکانیں کھلی رہیں گی، تمام ریسٹورنٹس بھی بند رہیں گے، جب کہ ہوم ڈیلوری کی اجازت بھی نہیں ہوگی، پبلک ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری بھی ممنوع ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 944807

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944807/کراچی-کے-ضلع-وسطی-میں-مائیکرو-اسمارٹ-لاک-ڈاؤن-نافذ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org