0
Thursday 25 Aug 2011 21:20

حکومت نے عوام پر مہنگائی کا عذاب مسلط کر کے انہیں زندہ در گور کر دیا ہے، منور حسن

حکومت نے عوام پر مہنگائی کا عذاب مسلط کر کے انہیں زندہ در گور کر دیا ہے، منور حسن
لاہور:اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیر اہتمام تکمیل دورہ قرآن کریم کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی آئندہ انتخابات کی بھر پور تیاری کر رہی ہے، ہمارے دوسری جماعتوں کے ساتھ رابطے ہیں اور تمام آپشن کھلے ہیں، انتخابات کے موقع پر حالات کو دیکھ کر اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ کریں گے، 2008 ء کے انتخابات میں جو جماعتیں کامیاب ہوئی ہیں اور کولیشن حکومت بنائی ہے وہ ایک سو ایک فیصد ناکام ہوئی ہیں، حکومت نے عوام کے دکھوں میں بے پناہ اضافہ کیا ہے اور نئے مسائل کھڑے کیے ہیں، اہل کراچی کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے ان کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں، جماعت اسلامی جمعۃ الوداع کے موقع پر پورے ملک میں یوم یکجہتی کراچی منا رہی ہے۔
 امیر جماعت کا کہنا تھا کہ بدترین لوڈشیڈنگ سے صنعت و زراعت کا پہیہ رک گیا ہے جس سے بے روزگاری بڑھی ہے، ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے، امریکی غلامی میں سابقہ حکمرانوں کے ریکارڈ توڑ دیے گئے ہیں، بجلی و گیس، پٹرول اور بنیادی انسانی ضروریات کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہو چکاہے، امن و امان کی صورتحال بد سے بد تر ہوتی چلی جارہی ہے، کراچی شہر میں آگ و خون کا کھیل جاری ہے، حکومت میں شامل تینوں جماعتیں اس کی ذمہ دار ہیں، پورے ملک میں قتل و غارت گری، لوٹ مار، ڈاکہ زنی کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے، صرف لاہور میں روزانہ دو درجن سے زائد ڈاکے پڑتے ہیں، عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں، تمام پولیس حکمرانوں کی سیکیورٹی پر مامور ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام تعلیم و صحت کی سہولتوں سے محروم ہیں۔ گزشتہ سیلاب میں بے گھر ہونے والے لوگ ابھی تک در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔
سید منو ر حسن نے کہا کہ آئندہ انتخابات کے موقع پر عوام کو یہ بات سمجھانے کی ضرورت ہے کہ جن جماعتوں کو چار بار ووٹ دے کر وہ اقتدار میں لائے ہیں انہوں نے عوام کے دکھوں اور مسائل میں اضافہ ہی کیا ہے اس لیے اب ان کو ووٹ نہ دیں، یہ دوبارہ برسراقتدار آ گئے تو انہیں امریکہ کے حوالے کر دیں گے، کراچی کی موجودہ صورتحال بارے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے دس سال سے سندھ میں ایم کیو ایم کا گورنر ہے، ان دس سالوں میں کراچی میں جتنی خرابی آئی ہے اس سے پہلے کبھی نہیں آئی تھی، ایم کیو ایم کو حکومت میں شامل رکھ کر حالات درست کرنے کی کئی بار کوشش کی گئی جو ناکام رہی۔
خبر کا کوڈ : 94481
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش