QR CodeQR Code

لاہور کے مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن

24 Jul 2021 08:07

سرچ آپریشن ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کے حکم پر کئے گئے۔ سرچ آپریشن نولکھا، باغبانپورہ، لٹن روڈ، چوہنگ، شیرا کوٹ، شاہدرہ، شفیق آباد، ساندہ، اچھرہ، سبزہ زار، بادامی باغ، لاری اڈہ، داتا دربار، لوئر مال اور باٹا پور کی مختلف آبادیوں میں کئے گئے۔ سرچ آپریشن کے دوران شہریوں کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی، شناختی اور کرایہ داری کوائف کی جانچ پڑتال بھی کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ شہر میں امن و امان کے قیام کیلئے لاہور پولیس مکمل طور پر بیدار ہے۔ گزشتہ شب شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کئے گئے۔ شہریوں کی بائیو میٹرک تصدیق، شناختی اور کرایہ داری کوائف کی جانچ پڑتال کی گئی۔ سرچ آپریشن ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کے حکم پر کئے گئے۔ سرچ آپریشن نولکھا، باغبانپورہ، لٹن روڈ، چوہنگ، شیرا کوٹ، شاہدرہ، شفیق آباد، ساندہ، اچھرہ، سبزہ زار، بادامی باغ، لاری اڈہ، داتا دربار، لوئر مال اور باٹا پور کی مختلف آبادیوں میں کئے گئے۔ سرچ آپریشن کے دوران شہریوں کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی، شناختی اور کرایہ داری کوائف کی جانچ پڑتال بھی کی گئی۔
 
اس موقع پر ہوٹلوں، ہاسٹلوں اور فلیٹس کی خصوصی چیکنگ کی گئی۔ کرایہ داروں کو کرایہ داری کوائف متعلقہ تھانوں میں جمع کروانے کی بھی ہدایت کی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کا کہنا تھا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی بھی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ مشکوک گاڑیوں اور مشتبہ افراد کو پولیس ناکوں پر چیک کیا جا رہا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 944825

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944825/لاہور-کے-مختلف-علاقوں-میں-پولیس-کا-سرچ-ا-پریشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org