0
Saturday 24 Jul 2021 08:16
کشمیر الیکشن اور محرم الحرام

لاہور پولیس نے سکیورٹی پلان تشکیل دے دیئے

لاہور پولیس نے سکیورٹی پلان تشکیل دے دیئے
اسلام ٹائمز۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کشمیر انتخابات اور محرم الحرام میں سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال، ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی، ایس ایس پی آپریشنز سید ندیم عباس، ایس ایس پی انویسٹی گیشن منصور امان سمیت تمام ڈویژنل آپریشنز اور انویسٹی گیشن کے ایس پیز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز نے کشمیر الیکشن کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہر بھر میں 25 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، جہاں ڈویژنل افسران کی نگرانی میں 6 ڈی ایس پیز، 25 ایس ایچ اوز تعینات کئے جائیں گے۔
 
انہوں نے مزید بتایا کہ ایلیٹ اور پولیس رسپانس یونٹ کی 14 گاڑیاں گشت پر مامور ہوں گی۔ سپیشل سکواڈز اور ڈولفن اہلکاروں سمیت مجموعی طور پر 821 اہلکار تعینات ہونگے۔ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر پولنگ بوتھ کو اے، بی اور سی کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے۔ سی سی پی او لاہور نے تین درجاتی سکیورٹی حصار یقینی بنانے اور چاق و چوبند اہلکار تعینات کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں یوم عاشور کے جلوس کے روٹ پر سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ یکم سے 10 محرم تک شہر بھر میں ہونیوالی مجالس کی سکیورٹی کا بھی جائزہ لیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 944827
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش