QR CodeQR Code

عمران خان نے کشمیر فروشی کے ہمارے دعوؤں پر مہر ثبت کر دی، مولانا فضل الرحمن

24 Jul 2021 09:12

اپنے بیان میں جے یو آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ریفرنڈم کی بات اقوام متحدہ کی تاریخی قراردادوں و مؤقف سے کھلا انحراف ہے، عمران خان کا مؤقف 7 نکاتی ایجنڈے کا حصہ ہے جس کی شروعات مشرف نے کی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیر فروشی کے ہمارے دعوؤں پر مہر ثبت کر دی ہے۔ اپنے بیان میں فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ریفرنڈم کی بات اقوام متحدہ کی تاریخی قراردادوں و مؤقف سے کھلا انحراف ہے، عمران خان کا مؤقف 7 نکاتی ایجنڈے کا حصہ ہے جس کی شروعات مشرف نے کی تھی۔ ان کا کہنا تھاکہ مسئلہ کشمیرکا حل صرف اقوام متحدہ کے حق استصواب رائے سے چاہتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ آزاد کشمیر انتخابات میں 25 جولائی 2018ء کی تاریخ دہرائی گئی تو بھیانک نتائج ہوں گے۔ خیال رہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی انتخابی مہم میں تراڑ کھل میں وزیراعظم عمران خان نے جلسے سے خطاب میں کہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے کشمیر کے لوگوں کو مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا تھا، میرا ایمان ہے کشمیر کے لوگوں کی قربانیاں ضائع نہیں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک دن آئے گا اور ریفرنڈم ہو گا اور آپ فیصلہ کریں گے کہ ہندوستان نہیں پاکستان کے ساتھ جانا چاہتے ہیں، اس کے بعد میری حکومت ایک اور ریفرنڈم کرائے گی جس میں کشمیر کے لوگوں سے پوچھیں گے کہ پاکستان کے ساتھ رہنا چاہتے ہو یا آزاد رہنا چاہتے ہو؟۔ 


خبر کا کوڈ: 944833

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944833/عمران-خان-نے-کشمیر-فروشی-کے-ہمارے-دعوؤں-پر-مہر-ثبت-کر-دی-مولانا-فضل-الرحمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org