0
Saturday 24 Jul 2021 09:23

قربانی کا اہم ترین مقصد رضائے الہٰی کا حصول ہے، ڈاکٹر راغب نعیمی

قربانی کا اہم ترین مقصد رضائے الہٰی کا حصول ہے، ڈاکٹر راغب نعیمی
اسلام ٹائمز۔ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ لاہور کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ قربانی کا اہم ترین مقصد رضائے الہٰی کا حصول ہے، امسال جامعہ نعیمیہ میں عیدالاضحی پر اجتماعی قربانی میں 345 جانور راہ خدا میں قربان کئے گئے جس میں 2500 سے زائد خاندانوں سے حصہ لیا۔ اجتماع قربانی کا سلسلہ 3 روز تک جا رہا۔ قربانی دراصل سیدنا ابراہیم علیہ السلام اور اسماعیل علیہ السلام کی بے مثال قربانیوں کی یادگار ہے جسے اللہ نے اول ترین عبادت قرار دیکر اس کا احترام تمام مسلمانوں پر لازم کر دیا، قربانی کا مقصد نمود و نمائش کے بجائے خالصتاً اللہ کی رضا اور مستحقین کی مدد ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ سنت ابراہیمی کا تقاضا ہے کہ ہم بھی دین ِ اسلام، ملک و ملت کی خاطر کسی قسم کی قربانی سے گریز نہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی عشق الہی کا مظہر ہے، رب العالمین کے احکامات اور انبیاء کرام کی سنت کا بنیادی مقصد معاشرے میں عدل و مساوات، جذبے خدمت و ایثار، ہمدردی کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریمﷺ کا ارشادِ گرامی ہے کہ قربانی کے دن اللہ کو قربانی سے زیادہ کوئی عمل محبوب نہیں، قیامت کے دن قربانی کا جانور سینگوں، بالوں اور کھروں کیساتھ لایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 944834
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش