0
Thursday 25 Aug 2011 17:31

امیر قطر کا دورہ تہران، احمدی نژاد سے علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے

امیر قطر کا دورہ تہران، احمدی نژاد سے علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے
تہران:اسلام ٹائمز۔ شیخ حمد عرب دنیا میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے بعد خلیج تعاون کونسل کی پہلی بلند پایہ شخصیت ہے جو  احمدی نژاد سے ملاقات کی غرض سے آج بعد از ظہر کسی بھی وقت تہران پہنچ رہے ہیں۔
فرانس نیوز ایجنسی نے ایرانی ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی آج بعد از ظہر تہران پہنچ رہے ہیں۔ اور یہ کہ اس سفر کے دوران شیخ حمد اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد سے ملاقات کریں گے تاہم اس سلسلے مزید تفصیلات فراہم نہیں کئے گئے ہیں۔
امیر قطر کا یہ سفر اس لحاظ سے خاص اہمیت کا حامل ہے کہ عرب دنیا میں اٹھنے والی عوامی بیداری کے بعد خلیج تعاون کونسل کے رکن عرب ممالک کے کسی بلند پایہ شخصیت کی جانب سے ایران کا یہ پہلا دورہ ہے۔
فرانس نیوز کے مطابق عرب دنیا میں اٹھنے والے انقلابات خصوصا بحرین کے موضوع پر خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے تعلقات ایران کے ساتھ کشیدہ ہوگئے تھے۔
واضح رہے سعودی عرب، مسقط، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت، یہ چھ ممالک خلیج تعاون کونسل کے ممبر ہیں۔
مترجم : ایس این حسینی
خبر کا کوڈ : 94484
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش