0
Saturday 24 Jul 2021 10:50

افغان حکومت اپنی ناکامیاں چھپانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے، گورنر پنجاب

افغان حکومت اپنی ناکامیاں چھپانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے، گورنر پنجاب
اسلام ٹائمز۔ گورنر ہاوس لاہور میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں 25 جولائی کو کپتان کے کھلاڑیوں کی ہی جیت ہوگی، ان شاء اللہ آزاد کشمیر کا صدر اور وزیراعظم بھی پاکستان تحریک انصاف سے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو آزاد کشمیر انتخابات میں واضح شکست کا خوف کھائے جا رہا ہے۔ گورنر چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان قومی امنگوں کے ترجمان اور کشمیر کے سفیر ہیں۔
 
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت بزنس کیمونٹی سمیت تمام شعبوں کو ساتھ لیکر چل رہی ہے اور کمزور طبقے کو اوپر لانے کیلئے وفاقی اور پنجاب حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ افغان نائب صدر کا پاکستان کیخلاف منفی پروپیگنڈہ خطے میں امن کیخلاف سازش ہے، افغان حکومت اپنی ناکامیاں چھپانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ امن کیلئے خطے میں پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 944848
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش