0
Saturday 24 Jul 2021 11:29

لاہور، بغیر اجازت کھالیں جمع کرنے پر 46 افراد گرفتار

لاہور، بغیر اجازت کھالیں جمع کرنے پر 46 افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں این او سی کے بغیر کھالیں اکٹھی کرنیوالوں کیخلاف کارروائیوں کے دوران پولیس نے 46 ملزمان کو گرفتار کر لیا اور 44 مقدمات درج کیے گئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی کے مطابق رہائشی آبادیوں میں سری پائے بھوننے والوں کیخلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔ لاہور میں سری پائے بھوننے والے 38 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور 22 مقدمات درج کیے گئے۔ عید کے روز پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 13 اور ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف 9 مقدمات درج کئے گئے۔

عید کے پہلے روز شہر کی پانچوں تحصیلوں میں 236 انسپکشنز کی گئیں۔ تحصیل شالیمار میں 35، کینٹ میں 90 انسپکشنز کی گئیں اور ایک مقدمہ درج کروایا گیا جبکہ ایک شخص کو حراست میں لیا گیا۔ تحصیل ماڈل ٹاؤن میں 41 انسپکشنز کی گئیں اور ایک ایف آئی آر درج کرکے ایک شخص کو حوالات میں بند کروا دیا گیا۔ تحصیل سٹی میں 25 انسپکشنز کی گئیں اور ایک شخص کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کروایا گیا تحصیل رائیونڈ میں 45 انسپکشنز کی گئیں اور دو افراد کو حراست میں لے کر مقدمات درج کروائے گئے۔
خبر کا کوڈ : 944851
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش