QR CodeQR Code

گوادر، پانی کی قلت کیخلاف عوام سراپا احتجاج

24 Jul 2021 17:20

پانی کی شدید بحران کیخلاف آج شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے ڈیپ سی روڈ پر پتھر رکھ کر ہر قسم کی ٹریفک کی روانی کو روک دیا۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ انہیں زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ پانی کا مسئلہ حل نہ ہونے پر بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں لوگوں نے احتجاج کا راستہ اختیار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق گوادر میں پانی کی قلت کی وجہ سے شہری ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ پانی کے شدید بحران کے خلاف آج شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے ڈیپ سی روڈ پر پتھر رکھ کر ہر قسم کی ٹریفک کی روانی کو روک دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ احتجاجی مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ شہر کے مسائل کی طرف توجہ دیتے ہوئے انہیں زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔


خبر کا کوڈ: 944899

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944899/گوادر-پانی-کی-قلت-کیخلاف-عوام-سراپا-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org