0
Thursday 25 Aug 2011 18:12

قدس شریف کی آزادی کیلئے مسلمانان عالم کے اٹھ کھڑے ہونے کا وقت آن پہنچا ہے، شیخ نمر زغموت

قدس شریف کی آزادی کیلئے مسلمانان عالم کے اٹھ کھڑے ہونے کا وقت آن پہنچا ہے، شیخ نمر زغموت
اسلام ٹائمز- فلسطین اسلامک کونسل کے سربراہ شیخ محمد نمر زغموت نے فارس نیوز ایجنسی سے خصوصی انٹرویو میں یہ اعلان کرتے ہوئے کہ قدس شریف کو غاصب صہیونیستی رژیم کے پنجوں سے آزاد کروانے کیلئے مسلمانان عالم کے اٹھ کھڑے ہونے کا وقت آن پہنچا ہے کہا ہے کہ مسلمان کبھی بھی قدس شریف کے بارے میں اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
شیخ نمر زغموت نے تاکید کی کہ اسرائیل کی غاصب صہیونیستی رژیم نہ فقط قدس شریف کو یہودیانے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے بلکہ پورے بیت المقدس کو یہودیانہ چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ناپاک منصوبے کا مقصد قدس شریف کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر پیش کرنا ہے۔
فلسطین اسلامک کونسل کے سربراہ نے خطے میں اسلامی بیداری کی تحریک کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں برپا ہونے والے انقلاب عالمی استکباری قوتوں کے خلاف ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ خطے کی اقوام نے یہ انقلاب برپا کئے ہیں تاکہ صہیونیستوں کو بتا دیں کہ قدس شریف کا تعلق مسلمانوں سے ہے۔
شیخ محمد نمر زغموت نے عالمی یوم قدس کے آستانے پر غزہ کی پٹی پر اسرائیلی ہوائی حملوں اور ظلم و بربریت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صہیونیست ایک مجرم، نسل پرست اور دہشت گرد قوم ہے جو سرزمین فلسطین سے تمام عرب باشندوں کو نکال باہر کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں صہیونیستوں نے صحرای سینا پر قبضہ کیا اور چونکہ وہاں پر قدم نہ جما سکے لہذا عقب نشینی پر مجبور ہو گئے اور آج پھر مصر کو اس علاقے پر قبضہ کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں لیکن انہیں جان لینا چاہئے کہ انکی تمام سازشیں خدا کے لطف و کرم سے ناکامی کا شکار ہو جائیں گے۔
فلسطین اسلامک کونسل کے سربراہ نے یوم القدس کے موقع پر امت مسلمہ کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول، دنیا میں تیسرا حرم شریف اور پیغمبر اکرم ص کے معراج پر جانے کی جگہ ہے اور اگر مسلمانان عالم نے قدس شریف کی آزادی کیلئے قیام نہ کیا تو خداوند اس کوتاہی پر انکا مواخذہ کرے گا۔ انہوں نے تمام عرب اور اسلامی ممالک کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جان لیں قدس شریف مکہ اور مدینہ کے بعد مقدس ترین مقام ہے لہذا اسکی آزادی کیلئے اٹھ کھڑٰے ہوں۔
خبر کا کوڈ : 94490
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش