QR CodeQR Code

مظفرگڑھ، امام بارگاہ مہاجرین میں عمائدین ضلع کا اجلاس، شفقت کاظمی ایم ڈبلیو ایم کے نئے سیکرٹری جنرل نامزد 

24 Jul 2021 18:36

 نامزد سیکرٹری جنرل شفقت کاظمی نے کہا کہ انشاء اللہ ایک نئے عزم کے ساتھ قوم کی خدمت کے لیے میدان میں حاضر ہیں، آمدہ محرم الحرام کے حوالے سے جلد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ ضلع مظفرگڑھ کے تمام دوستوں کو ساتھ لے کر چلوں گا، بہت جلد اپنی ضلعی کابینہ کا اعلان کروں گا۔ 


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین مظفرگڑھ کے عمائدین کا اجلاس امام بارگاہ مہاجرین میں منعقد ہوا، اجلاس میں ضلع بھر سے اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، صوبائی سیکرٹری تربیت علامہ قاضی نادر حسین علوی، سابق ضلعی سیکرٹری جنرل مظفرگڑھ علی رضا طوری اور شفقت کاظمی سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔ اجلاس میں متفقہ طور پر شفقت کاظمی کو ایم ڈبلیو ایم مظفرگڑھ کا نیا سیکرٹری جنرل نامزد کیا گیا۔ نامزد سیکرٹری جنرل شفقت کاظمی نے کہا کہ انشاء اللہ ایک نئے عزم کے ساتھ قوم کی خدمت کے لیے میدان میں حاضر ہیں، آمدہ محرم الحرام کے حوالے سے جلد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ ضلع مظفرگڑھ کے تمام دوستوں کو ساتھ لے کر چلوں گا، بہت جلد اپنی ضلعی کابینہ کا اعلان کروں گا۔


خبر کا کوڈ: 944905

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944905/مظفرگڑھ-امام-بارگاہ-مہاجرین-میں-عمائدین-ضلع-کا-اجلاس-شفقت-کاظمی-ایم-ڈبلیو-کے-نئے-سیکرٹری-جنرل-نامزد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org