0
Saturday 24 Jul 2021 20:11

خیبر پختونخوا میں طبی عملے کو کورونا کے بھارتی وائرس سے متعلق ہدایت نامہ جاری

خیبر پختونخوا میں طبی عملے کو کورونا کے بھارتی وائرس سے متعلق ہدایت نامہ جاری
اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے صوبے بھر کے اسپتالوں و طبی مراکز کے عملے کو کورونا کے نئے انڈین وائرس ڈیلٹا کے حوالے سے ایڈوائزری گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں اس وقت بھارتی (ڈیلٹا) وائرس کے علاوہ افریقی اور برطانوی وائرس کی موجودگی کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔ بھارتی (ڈیلٹا) وائرس ملک میں 50 سے 70 فیصد تیزی سے پھیل رہا ہے۔ خیبر پختونخوا میں بھی وائرس کی نشاندہی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، خصوصاً طبی عملے کے لئے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے ضروری گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے بھارتی (ڈیلٹا) وائرس کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے صوبے بھر کے اسپتالوں و طبی مراکز کو نئی گائیڈ لائنز ارسال کردی ہیں۔ جس میں ہیلتھ ورکرز کو ماسک پہننے، ہاتھوں کی لازمی صفائی اور سوشل ڈسٹنسگ کی ہدایات کی گئی ہیں۔

ڈاکٹروں سمیت دیگر تمام طبی عملے کو اپنی اور اپنے خاندان والوں کی لازمی کورونا ویکسینیشن کروانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، اس کے علاوہ کہا گیا ہے کہ جو طبی عملہ بھی بیماری محسوس کرے وہ چھٹی لے کر گھر پر رہے۔ نئی گائیڈ لائنز میں اس حوالے سے بھی ہیلتھ ورکرز کو الارمنگ کیا گیا ہے کہ ایسے وائرس کے کیسز میں خصوصی احتیاط کا مظاہرہ کیا جائے۔ ہیلتھ ورکرز نے کورونا ویکسینیشن کی ہو تاہم احتیاط لازمی ہے کیونکہ نئے وائرس کے حوالے سے نہیں کہا جاسکتا کہ یہ کورونا ویکسی نیشن سے کس قدر محفوظ رکھتا ہے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا سے 17 ہزار ہیلتھ ورکرز متاثر ہوئے ہیں جن میں اسے 3982 خیبر پختونخوا میں ہیں۔ اس عملے میں 46 فیصد ڈاکٹرز، 39 فیصد پیرامیڈیکس، اور 14 فیصد دیگر ہیلتھ ملازمین ہیں۔
خبر کا کوڈ : 944918
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش