0
Saturday 24 Jul 2021 21:13

بھارت میں کورونا وائرس کے 39 ہزار نئے کیسز، 546 افراد ہلاک

بھارت میں کورونا وائرس کے 39 ہزار نئے کیسز، 546 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 39097 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس وبا سے 546 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ دریں اثنا جمعہ کے روز 42 لاکھ 67 ہزار 799 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ بھارت میں اب تک 42 کروڑ 78 لاکھ 82 ہزار 261 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 39097 نئے کیس سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 13 لاکھ 32 ہزار 159 ہوگئی ہے۔

اس دوران 35087 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ پانچ لاکھ تین ہزار 166 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز 3464 بڑھ کر چار لاکھ آٹھ ہزار 977 ہوگئے ہیں۔ اسی دوران 546 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 20 ہزار 016 ہوگئی ہے۔ بھارت میں ایکٹو کیسز کی شرح 1.31 فیصد، شفایابی کی شرح 97.35 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد ہے۔ ادھر جموں کشمیر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا کوئی مریض جانبحق نہیں ہوا۔ یہ گذشتہ کئی مہینوں سے پہلا موقع ہے جب یہاں کوئی کورونا ہلاکت نہیں ہوئی۔ درایں اثنا سرینگر میں آج ’ویک اینڈ‘ لاک ڈاؤن نافذ رہنے سے معمولات زندگی متاثر ہو کر رہ گئے۔
خبر کا کوڈ : 944925
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش