QR CodeQR Code

طالبان نے امریکی فوج کے مترجم کا سرقلم کر دیا

24 Jul 2021 23:03

سی این این کے مطابق یہ واقعہ 12 مئی کو پیش آیا، افغان شہری سہیل پردیسی جو امریکی فوج کے مترجم کے طور پر کام کرتا تھا، عید کی چھٹیوں کے موقع پر اپنی بہن کو لینے گھر جارہا تھا کہ راستے میں طالبان نے گاڑی روک کر سر قلم کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ طالبان نے امریکی فوج کے لیے مترجم کا کام سرانجام دینے والے افغان شہری کا سر قلم کر دیا۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق یہ واقعہ 12 مئی کو پیش آیا، افغان شہری سہیل پردیسی جو امریکی فوج کے مترجم کے طور پر کام کرتا تھا، عید کی چھٹیوں کے موقع پر اپنی بہن کو لینے گھر جارہا تھا کہ راستے میں طالبان نے گاڑی روک کر سر قلم کر دیا۔ مقامی افراد کے مطابق طالبان نے سہیل پردیسی کی گاڑی کو روکا، تاہم اس نے گاڑی کی رفتار تیز کر دی، جس پر طالبان نے گاڑی پر فائرنگ کی، اس کے بعد سہیل کو گاڑی سے باہر نکال کر سر قلم کر دیا۔

دوسری جانب سہیل کے دوستوں کا کہنا ہے کہ اس کو طالبان کی جانب سے دھمکیاں مل رہی تھیں اور کہا جا رہا تھا کہ تم امریکی جاسوس ہو، ہم تمہیں اور تمہاری فیملی کو جان سے مار دیں گے۔ سہیل پردیسی کے قتل کے بعد امریکی فورسز کے لیے مترجم کا کام کرنے والے تمام افراد خوف کے سائے تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، انہیں خدشہ ہے کہ طالبان انہیں بھی جان سے مار دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 944942

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944942/طالبان-نے-امریکی-فوج-کے-مترجم-کا-سرقلم-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org