QR CodeQR Code

سندھ حکومت لاک ڈاؤن کے بجائے ویکسینیشن پر توجہ دے، تاجروں کا مشورہ

24 Jul 2021 23:13

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آل کراچی تاجر الائنس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حکومت اگر ہفتے میں 2 دن کاروبار بند رکھنا چاہتی ہے تو باقی 5 دن تاجروں کو 24 گھنٹے کام کی اجازت دی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ آل کراچی تاجر الائنس نے سندھ حکومت کو لاک ڈاؤن کے بجائے ویکسینیشن پر توجہ دینے کا مشورہ دے دیا۔ اتحاد کے سربراہ خواجہ جمال سیٹھی نے کراچی میں پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے صوبائی حکومت کومشورہ دیا کہ وہ لاک ڈاؤن کے بجائے کورونا ویکسی نیشن پر توجہ دے۔ جمال سیٹھی نے مزید کہا کہ کورونا کو مکمل قابو کرنے کے لئے حکومت 24 گھنٹے کاروبار کی اجازت دے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت اگر ہفتے میں 2 دن کاروبار بند رکھنا چاہتی ہے تو باقی 5 دن تاجروں کو 24 گھنٹے کام کی اجازت دی جائے۔ آل کراچی تاجر الائنس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایک دن کی کاروبار کی بندش سے ملکی معیشت کو 4 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 944945

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944945/سندھ-حکومت-لاک-ڈاو-ن-کے-بجائے-ویکسینیشن-پر-توجہ-دے-تاجروں-کا-مشورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org