QR CodeQR Code

کراچی میں شہریوں کی بڑی تعداد نے ویکیسینیشن سینٹرز کا رخ کرلیا

24 Jul 2021 23:17

سندھ میں 24 گھنٹوں میں 49 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئی، 38 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین کی پہلی جبکہ 9 ہزار افراد کو دوسری ڈوز لگائی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں کورونا ویکسین کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر شہریوں کی بڑی تعداد نے ویکیسینیشن سینٹرز کا رخ کرلیا۔ حکومت سندھ کی جانب سے ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کے اقدامات کے تحت لوگوں کی بڑی تعداد شہر کے مختلف ویکسی نیشن سینٹرز میں پہنچ رہی ہے۔ ایکسپو، خالق دینا ہال سمیت متعدد چھوٹے اور بڑے سینٹرز میں لوگوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ سندھ میں 24 گھنٹوں میں 49 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئی، 38 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین کی پہلی جبکہ 9 ہزار افراد کو دوسری ڈوز لگائی گئی۔


خبر کا کوڈ: 944948

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944948/کراچی-میں-شہریوں-کی-بڑی-تعداد-نے-ویکیسینیشن-سینٹرز-کا-رخ-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org