QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی کا جیالا ایڈمنسٹریٹر بنے گا تو کرپشن پر مجبور ہوگا، عامر خان

24 Jul 2021 23:23

حیدرآباد کے ڈسٹرکٹ آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ 31 جولائی کو حیدرآباد میں شہری حقوق ریلی نکالی جائے گی، یہ ریلی سندھ حکومت کی ناانصافیوں، نسل پرست سیاست کے خلاف ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما عامر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا جیالا ایڈمنسٹریٹر بنے گا تو کرپشن پر مجبور ہوگا۔ حیدرآباد کے ڈسٹرکٹ آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ 31 جولائی کو حیدرآباد میں شہری حقوق ریلی نکالی جائے گی۔ رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ یہ ریلی سندھ حکومت کی ناانصافیوں، نسل پرست سیاست کے خلاف ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ 13 برسوں سے سندھ کے حکمرانوں نے سندھ کو کھنڈر بنادیا ہے۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں سیوریج کا پانی اور کچرے کے ڈھیر ہیں۔ انہوں نے حیدرآباد میں ہوئے حالیہ حادثے سے متعلق کہا کہ خراب ٹرانسفارمرز کی نشاندہی کی جاتی رہی ہے، یہاں بیوروکریسی کے ذریعے حیسکو کو چلایا جارہا ہے۔ ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو ساڑھے 7 لاکھ دینے کا اعلان کیا گیا، حیسکو کے لوگوں کی طرح شہریوں کو بھی 40 لاکھ دیئے جائیں۔ عامر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا جیالا ایڈمنسٹریٹر بنے گا تو کرپشن پر مجبور ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 944951

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944951/پیپلز-پارٹی-کا-جیالا-ایڈمنسٹریٹر-بنے-گا-کرپشن-پر-مجبور-ہوگا-عامر-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org