0
Saturday 24 Jul 2021 23:35

بلاول کے دورہ کشمیر سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

بلاول کے دورہ کشمیر سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے دورہ کشمیر سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیہون سے کراچی واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کے دورے کشمیر سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاق میں حقیقی اپوزیشن پیپلز پارٹی ہے، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اب صرف پنجاب کی حد تک رہ گئی ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کشمیر کاز کے لئے نقصان دہ ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 944955
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش